ماہ: January 2018
ویک اینڈ پوئیٹری
ویک اینڈ پوئٹری جھوٹ اور کفر کو اللہ کا پیغام سمجھنے لگتے ہو ہر مُلآ کے خُطبے کو الہام سمجھنے لگتے ہو تم کیا جانو ، تم کیا سمجھو کون محمد ﷺ ہیں لوگو تم تو دہشت گردی کو اسلام سمجھنے لگتے ہو تم ہو کتنے بھولے بھالے ، تم ہو کتنے سادہ لوح آئی ایم ایف کے قرضوں کو انعام سمجھنے لگتے ہو خضر نہیں ہے کوئی ان میں راہ نما بھی کوئی نہیں تم کیوں ہر اک گیدڑ کو ضرغام سمجھنے لگتے ہو تم جو ہمیشہ بچتے رہے ہو فرض اور ذمہ داری سے محنت اور مشقت کو آلام سمجھنے لگتے ہو موت ہے ایک ٹرانزٹ لاؤنج ، تم کو آگے جانا ہے تم چھوٹے سے وقفے کو انجام سمجھنے لگتے ہو بڑے ہی پنسار ی بنتے ہو ، لیکن تم بھی تو مسعود کڑوے تخمِ حنظل کو بادام سمجھنے لگتے ہو ۔ ۔ ۔ مسعود مُنّور ۔ ۔ ۔