مسعود منور

ماہ: February 2019

از پئے حمد و نعت

5 February 2019 Comments Off on از پئے حمد و نعت

مرا مُرشد جو ختم المرسلیں ﷺ ہےوہ سردار و امامِ کاملیں ہےترا جو رب ہے رب المسلمیں ہےمرا اللہ تو رب العالمیں ہےاُسی کے ہیں یہ پانچوں برِ اعظماُس کا یہ سمائے سُرمگیں ہےیہودی اور نصرانی اُسی کےاُسی کے ہیں یہ ہندو ، آفریں ہےاُسی کے حُکم سے اُتریں کتابیںوہ سب نیبوں کا ربُ الاولیں ہےاُسی کا راز ہے ختمِ نبوتازل سے تا ابد وہ آخریں ہےوہی سورج ہے اور نجم و قمر ہےاُسی کا روپ کوہِ مرمریں ہےیہ کشت و باغ اُس کا خوانِ یغماسمندر اُس سخی کا ساتگیں ہےاُسی کی ہیں زبانیں اور بیاناتیہ اُس کی حمد کتنی دل نشیں ہےکوئی ہے دیوتا اُس کا کوئی بھوتکوئی ڈائن ہے کوئی نازنیں ہےاُسی کا کھیل ہے ابلیس سازیاُسی کے سانپ ہیں اور آستیں ہےپروتا ہوں میں وہ الفاظ مسعودکہ جن میں رنگ و بُوئے یاسمیں ہے۔ ۔ ۔ مسعود مُنّور ۔ ۔ ۔ ۔