مسعود منور

ماہ: August 2019

اک پرانی کہانی

27 August 2019 Comments Off on اک پرانی کہانی

اک پُرانی کہانیزمیں کو پڑھنا ، کبھی آسمان کو پڑھناہوا میں تیرتی رنگیں کمان کو پڑھناہر ایک سانس کی سیڑھی پہ رُک کے دم لینانگاہ بھر کے بدن کے مکان کو پڑھناورائے عقل ہے اُس گلعذار کا مکتوبیقین کُفر سمجھنا ، گمان کو پڑھنامدادِ گریہ سے لکھنا ورق جُدائی کےپھر اُس کے سامنے اس داستان کو پڑھنارقم ہے اُس کی ہتھیلی پہ نام کِس کِس کاحنا سے لکھے ہوئے ہر نشان کو پڑھناہتھیلیوں سے کتابِ وصال وا کرنالبوں کی آنکھ سے اُس کی زبان کو پڑھناوہ نازنین ہے اِک ان کہی کتھا مسعودحرمِ شب میں اُسی دھان پان کو پڑھنا۔ ۔ ۔ مسعود کتاب دار ۔ ۔ ۔ ۔