مسعود منور

ماہ: March 2020

مقاماتِ مسعود

مقاماتِ مسعودکُن کی گھنٹی سُن کے میرا جدِ امجد آگیاخاک میں لتھڑا ہوا وہ سوئے مسند آ گیامیں تو نیلے آسماں کی سمت تھا محوِ خرامسامنے میرے ، اچانک سبز گنبد آ گیااِس سے آگے کوئی سرحد ہی نہیں ہے علم کیاُٹھ کے دستک عرض کر بابِ محمد ؐ آ گیااُن کے بوسوں کی مہک میں لُوٹ لوں گا آج شبمیرے ہونٹوں کے ہدف میں سنگِ اسود آ گیاہاتھ میں تھامے ہوئے وہ معرفت کی لال ٹینکہکشاں کی شال اوڑھے میرا مُرشد آ گیایہ مری فردِ عمل میں اک نیا اندراج ہےکیا گناہِ عشق پھر سے ہو کے سرزد آگیااِ س حِرا کے غار میں ہی مکتبِ جبریل ہےمیں یہاں پوجا کروں گا میرا معبد آ گیامیں رہا مسعود برسوں تک الف کی راہ پرآتے آتے ہاتھ میرے رازِ ابجد آ گیا۔ ۔ ۔ مسعود مُنّور ۔ ۔ ۔ ۔

الیکشن سلیکشن

6 March 2020 Comments Off on الیکشن سلیکشن

الیکشن سلیکشن۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔دھریک اور نیم پر کیلے لگیں گےہمارے شہر اب بیلے لگیں گےکچھ ایسی آئیں گی تبدلیاں ابگورو جی آپ کے چیلے لگیں گےتجاوز کو تحفط دے گا آئینسیاست کے نئے ٹھیلے لگیں گےملے گا مُفت ، بے رحموں کو ہر مالنہ پیسے اور نہ اب دھیلے لگیں گےنہیں ہوگا اگر پانی تو کیا ہےپئے استنجا اب ڈھیلے لگیں گےبدل جائے کا پاکستان ، پھر سےکرپشن کے وہی میلے لگیں گےہے قربانی کا موسم سر پہ مسعودسیاست دان سب لیلے لگیں گے—