مسعود منور

ویک اینڈ پوئٹری

27 April 2020
Comments Off on ویک اینڈ پوئٹری

ویک اینڈ پوئٹری
سُرخ وائن ، فرنچ آلُو ہے
زندگی کس قدر دیالو ہے
چٹ پٹی میم کا نیا شوہر
چوہڑ کانہ کا شیخ کُالو ہئ
تیری جیکٹ بلیک لیدر کی
جیب میں ادھ پکا کچالو ہے
گالیاں دے رہی ہے گِن گِن کر
یہ بڑی بی ، بہت ہی چالو ہے
صرف اک بار تیرا نام لیا
آج تک تلخ میرا تالو ہے
وہ ترا چودھری جمال حسین
جھوک ڈھڈیاں کا جمالو ہے
اِس نئی آؤدی کا مالک تو
سانگلہ ہِل کا نائی ماہلو ہے
رات ڈسکو میں رقص تھا جس کا[
اِک قلندر کا سُرخ بھالو ہے
سارے پٹواریوں کا شجرہ ایک
ہر کوئی ، ہر کسی کا خالو پے
دل کی دِلّی کا مطلق العشاق
راؤ مسعود گُل رسالو ہے
۔ ۔ ۔ مسعود مُنّور ۔ ۔ ۔ ۔