شکوہ ء آسمان کرتے ہیں
شورِ آہ و فُغان کرتے ہیں
فیس بُک کی فراق بستی میں
ہجر کے دُکھ بیان کرتے ہیں
اور کچھ لوگ اس خرابے میں
شاعری کی دُکان کرتے ہیں
لفظ و معنی کی فوج کے جرنیل
لشکروں کی کمان کرتے ہیں
باعثِ شرم ہے زمیں کے لیے
ظُلم جو حکمران کرتے ہیں
پچھلے ستر برس کی ظلمت کی
ہم رقم ، داستان کرتے ہیں
عرش تک کے سفر میں ہم مسعود
ذکر کو نُردبان کرتے ہیں
۔ ۔ ۔ مسعود مُنّور ۔ ۔ ۔ ۔
