مسعود منور

الیکشن سلیکشن

6 March 2020
Comments Off on الیکشن سلیکشن

الیکشن سلیکشن
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دھریک اور نیم پر کیلے لگیں گے
ہمارے شہر اب بیلے لگیں گے
کچھ ایسی آئیں گی تبدلیاں اب
گورو جی آپ کے چیلے لگیں گے
تجاوز کو تحفط دے گا آئین
سیاست کے نئے ٹھیلے لگیں گے
ملے گا مُفت ، بے رحموں کو ہر مال
نہ پیسے اور نہ اب دھیلے لگیں گے
نہیں ہوگا اگر پانی تو کیا ہے
پئے استنجا اب ڈھیلے لگیں گے
بدل جائے کا پاکستان ، پھر سے
کرپشن کے وہی میلے لگیں گے
ہے قربانی کا موسم سر پہ مسعود
سیاست دان سب لیلے لگیں گے—